طالبان امن کے خواہش مند ہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ روز غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپے خطاب میں کہا کہ افغان تحریک طالبان امن معاہدے کی خواہش رکھتی ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ روز غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے، کرسی صدارت سنبھالنے کے بعد یہ اُن کا افغانستان کا پہلا دورہ تھا، ٹرمپ نے بگرام کے اڈے پر افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی، انہوں نے امریکی فوجیوں کے سامنے خطاب بھی کیا، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغان تحریک طالبان امن معاہدے کی خواہش رکھتی ہے۔

ٹرمپ نے خیال ظاہر کیا کہ طالبان فائر بندی چاہتے ہیں، ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ امریکہ نے طالبان کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کر دی ہے”۔

  یاد رہے کہ اکتوبر میں امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے افغانستان کا دورہ کیا تھا۔

 یہ دورہ طالبان تحریک کے ساتھ بات چیت کو دوبارہ سے راہ پر لانے کی ایک کوشش تھی، اس سے قبل گزشتہ ماہ ٹرمپ نے بات چیت کا سلسلہ اچانک روک دینے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ امریکہ یہ باور کرا چکا ہے کہ اس نے ٹرمپ کی جانب سے طالبان کے ساتھ بات چیت سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد سے افغانستان میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کی رفتار تیز کر دی ہے۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں