کابل: اشرف غنی کی حلف برداری کے دوران ہوئے دھماکے میں نائب صدر کی گاڑی تباہ

کابل: بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت کابل میں اشرف غنی کی تقریب حلف برداری کے دوران راکٹ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں پارکنگ میں کھڑی گاڑی تباہ ہوگئی
افغانستان کے نومنتخب صدر اشرف غنی نے آج دوسری مدت صدارت کا حلف اٹھا لیا ہے۔
قبل ازیں ایسا اعلان کیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنی تقریب حلف برداری مؤخر کر دی ہے۔
سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھی خود کو صدر قرار دے کر حلف اٹھا لیا ہے۔
یہ امر اہم ہے کہ صدارتی انتخابات حتمی نتائج کے اعلان سے قبل ہی متنازعہ ہو گئے تھے۔
اشرف غنی کی کامیابی کا اعلان ملکی انتخابی کمیشن نے کیا لیکن سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی صدارتی انتخابات میں کامیابی کا دعویٰ رکھتے ہیں۔
دریں اثنا٫  دارالحکومت کابل میں اشرف غنی کی تقریب حلف برداری کے دوران راکٹ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں پارکنگ میں کھڑی گاڑی تباہ ہوگئی۔
بتایا گیا ہے کہ راکٹ صدارتی محل کی پارکنگ میں گرا جس میں اشرف غنی سمیت دیگر شخصیات محفوظ رہیں البتہ راکٹ لگنے سے نائب صدر سرور دانش کی گاڑی تباہ ہوگئی۔