بنگلہ دیش: کشتی حادثے میں 30 افراد جاں بحق

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے پرانے علاقے میں واقع شیام بازار کے قریب بوڑھی گنگا ندی میں پیر کے روز صبح 50 سے زائد مسافر لے جانے والی ’مارننگ برڈ‘ نامی کشتی کے حادثہ کا شکار ہوجانے کے سبب 30 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تمام لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں۔

فائر سروس اور سول ڈیفنس ہیڈ کوارٹرز کی ڈیوٹی آفیسر روزینہ اختر نے یو این آئی سے معاملے کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی جگہ کے قریب سے اب تک 30 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ان میں کچھ خواتین اور بچوں کی لاشیں بھی شامل ہیں۔