افغانستان میں 2 مختلف حملوں میں 4 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک 

غزنی گورنر دفتر کے ترجمان واحد اللہ جمعہ زادے کے مطابق تحصیل چاغہ توئی کے علاقے دریائے کیاک میں سڑک کے کنارے نصب بم شہریوں کی گاڑی گزرنے کے دوران پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 شہری ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

دوسرا حملہ طالبان عسکریت پسندوں نے صوبہ دائےکندی کی تحصیل پاتو کے پولیس تھانے پر کیا، حملے کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

دائے کندی گورنر دفتر کے ترجمان عباس کامیار کے مطابق بند زیارت گاوں کے پولیس تھانے پر حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کامیار کے مطابق حملے کے بعد ہونے والی جھڑپ میں 12 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

طالبان کی طرف سے تاحال موضوع سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔