افغانستان: ختم قرآن کی تقریب کے دوران بم حملہ ، 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

امور داخلہ کے  ترجمان طارق اریان نے پریس نمائندوں کو بتایا کہ یہ  بم حملہ  غزنی  کے قصبے گیلان میں ہوا  جہاں ختم قرآن کے سلسلے میں ایک تقریب جاری تھی

 افغانستان  کے صوبہ غزنی میں ایک تقریب کے دوران بم حملہ ہوا جس میں پندرہ افراد ہلاک ہو گئے۔  امور داخلہ کے  ترجمان طارق اریان نے پریس نمائندوں کو بتایا کہ یہ  بم حملہ  غزنی  کے قصبے گیلان میں ہوا  جہاں ختم قرآن کے سلسلے میں ایک تقریب جاری تھی ۔

اس موٹر سائیکل سوار بم حملے میں پندرہ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے، حملے کی ذمے داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔