مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ مغربی کنارے کے قریب اسرائیلی فورسز نے ایک اورفلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔
خبررساں ادارے کے مطابق قابض فوج نے بیت اللحم میں ایک مہاجرکیمپ پرچھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان مظاہرے پھوٹ پڑے ۔ اس دوران فوج کی فائرنگ سے 18 سالہ فلسطینی طبی رضاکارساجد مظہرشہید ہوگیا۔ ساجد مظہر پر اسرائیلی فوج نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ طبی مدد فراہم کر رہا تھا۔
ادھرمقبوضہ مغربی کنارے میں قابض فوج نے ایک یونیورسٹی پربھی چھاپہ مارا جس کے بعد فلسطینیوں اورفورسزمیں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ فورسزنے مظاہرین پرآنسو گیس اورربڑکی گولیوں کی بھی بوچھاڑکی۔






