تہران: ایرانی پارلیمان کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان حسین نقوی حسینی کے مطابق، گزشتہ ہفتے کے احتجاجی مظاہروں میں7 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
انتخاب نامی ویب سائٹ کی خبر میں لکھا گیا ہے کہ ان افراد کے بارے میں مزید تفصیلات سرکاری عہدےدار جاری کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے معاشی بد حالی کے شکار ایرانی عوام نے 15 نومبر کو پٹرول کی قیمتوں میں 3 گنا اضافے کے خلاف 3 روزہ مظاہرے کر رکھے تھے جن میں سرکاری عمارتوں ، بینکوں، پٹرول اسٹیشنوں اور مارکیٹوں کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔
ایمنیسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ان مظاہروں میں 143 افراد مارے گئے تھے ۔






